کوئٹہ،سٹی نالے میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف آپریشن، منشیات فروشوں کا پولیس پرفائرنگ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سٹی نالے میں منشیات فروشوں ومنشیات کے عادی افراد کے خلاف آپریشن،منشیات فروشوں کا پولیس عملے پرفائرنگ سے کوئٹہ شہر میں خوف وہراس پھیل گیا،پولیس نے سٹی نالے میں قائم تمام کمین گاہوں کو جلا دیا آپریشن کے بعد منشیات کے عادی افراد نے جناح روڈ کو اپنا مسکن بنا لیا پولیس کے آپریشن کے بعد دوبارہ منشیات کے عادی افراد سٹی نالے میں اپنی کمین گاہیں آباد کرلیتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے مصروف شاہراہ جناح روڈ کے قریب سٹی نالے میں پولیس کی جانب سے منشیات کے عادی افراد ومنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا آپریشن کے دوران سٹی نالے میں پولیس پر فائرنگ سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا،پولیس کی جانب سے جب بھی آپریشن ہوتاہے تو منشیات کے عادی افراد جناح روڈ کو اپنا مسکن بنالیتے ہیں،پولیس نے آپریشن کے دوران منشیات کے عادی افراد کے کمین گاہوں کو جلا دیا۔عوامی حلقوں نے سٹی نالے میں پولیس کے کریک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں تو شہر سے منشیات کاخاتمہ ممکن ہے لیکن بدقسمتی سے کوئٹہ میں جب بھی پولیس کی جانب سے آپریشن کیاجاتاہے تو نہ صرف جناح روڈمنشیات کے عادی افراد کامسکن رہتاہے بلکہ ہر آپریشن کے بعد اگلے دن منشیاف فروش اور منشیات کے عادی افراد سٹی نالے میں اپنی کمین گاہوں کو دوبارہ آباد کرلیتے ہیں،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے نوٹس کے بعد سٹی نالے کو تمام اطراف سے رکاوٹیں بنا کر بند کردیاگیااورپولیس کی ڈیوٹی لگادی گئی لیکن پولیس اہلکار ہٹنے کے ساتھ ہی دوبارہ سٹی نالہ منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کا اڈہ بن گیاہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر دوبارہ منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے