گور نمنٹ ٹیچرزایسو سی ایشن آئینی بلوچستان کے قائدین کی تادم مرگ بھوک ہڑتال 30ویں روز بھی جا ری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گور نمنٹ ٹیچرز ایسو سی ایشن آئینی بلو چستان کے قائدین کی تادم مرگ بھوک ہڑتال 30ویں روز بھی جا ری، بھو ک ہڑ تالی کیمپ میں اساتذہ کی حالت تشویشناک، عنایت کاکڑ، منظور بلوچ اور حاجی سعید احمد ناصر ہسپتا ل میں زیر علا ج ہو نے کے باجود بھوک ہڑ تال جا ری رکھے ہوئے ہیں۔ کیمپ میں بیٹھے ہوئے اساتذہ کی حالت بھی تسلی بخش نہیں بخار، سر درد، بلد پر یشر، شرگر، بے چینی ودیگر بیماریوں سے اساتذہ نڈ ھال، صوبائی حکومت کی بے حسی اور ہٹ دھر می بد ستور بر قر ار، اساتذہ و عوامی حلقوں میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ کیمپ میں موجود اساتذہ رہنماؤں نے کہا کہ اساتذہ قائدین نے اپنے جائز اور تسلیم شدہ مطالبات پر عملد رآمد کے لئے جمہو ری انداز میں احتجاج ریکارڈ کروایا۔ علا متی بھوک ہڑتال، مظاہرے، خوا تین اساتذہ کے مظاہرے کئے۔ احتجاجی ریلیاں صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ، سرینا چوک دھرنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 3اگست سے جا ری اساتذہ قائدین کی تادم مرگ بھوک ہڑتال کو پورا مہینہ ہو گیا ہے نام نہاد صوبائی حکومت کے وزیر اعلیٰ اور انکے وزراء اتحادیوں کو یہ تو فیق نہیں ہو تی ہے کہ وہ اساتذہ کے مسائل اور مطالبات پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی مسلسل غیر ذمہ داری اور غیر سنجید گی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی اور مقصد کے لئے اقتدار میں بیٹھے ہوئے ہیں ان کو تعلیم کی بہتری اور اساتذہ کے مسائل سے کوئی سر وکار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجود حکومت کو جمہو ری حکومت کہنا جمہوریت کی توہین ہے منظم سا زش اور منصوبہ بندی کے ذریعے صوبے کو مزید تعلیمی پسماند گی کی جانب دھکیلاجا رہا ہے جو نیک شگون نہیں ہے، دنیا ء کے تمام مہذب اقوام اور معا شروں میں اساتذہ اکرام کا بلند مقام اور اہمیت ہے بد قسمتی سے صوبہ بلو چستان دنیاء کا واحد خطہ ہے جہاں حکومتی اور سر کا ری سطح پر اساتذہ کا معاشی استحصال کر کے ان کے جائز حقوق سے محروم رکھ کر انہیں احساس محرومی اور کمتری میں رکھا جا رہا ہے جسکا واضح ثبوت ملک کے دیگر صوبوں بشمول وفا ق و آزاد کشمیر ہے جنہوں نے اساتذہ کو بغیر کسی احتجاج کے اپ گریڈ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ کے مطالبات کے حق میں آج ملازمین اتحاد، سیا سی جماعتوں، وکلاء بر ادری اور سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ 12بجے ہو گا۔ تمام اساتذہ و تعلیم دوست ساڑھے گیا رہ بجے تک پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کر مظاہرے میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے