حکومت بلو چستان نے حب ضلع کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلو چستان نے حب ضلع کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بدھ کو حکومت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت نے بلو چستان لینڈ ریوینیو ایکٹ XVIIآف 1976کے تحت ضلع لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم کر کے حب کے نام سے نیا ضلع قائم کردیا ہے ضلع حب سب ڈویژن حب، دریجی، سونمیانی ورنداور تحصیلوں میں حب،دریجی، گڈانی،سونمیانی وندر شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ضلع لسبیلہ کے سب ڈویژنزمیں بیلہ، اوتھل، کنراج اور تحصیلوں میں بیلہ، اوتھل،لاکھڑا، کنراج، لیا ری شامل ہیں۔حکومت بلو چستان جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ضلع حب کا ہیڈ کوارٹر حب جبکہ ضلع لسبیلہ کا ہیڈ کوارٹر اوتھل ہوگا۔واضح رہے کہ صوبائی کابینہ کی جانب سے حب ضلع کے قیام کی منظور ی دی گئی تھی۔