بلوچستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران بارشوں سےمزید 4افراد جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے 24گھنٹوں کے دوران 4افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعدبلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 254 ہوگئی، پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 121 مرد 59 خواتین اور 73 بچے شامل ہیں یہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی جبکہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 164 افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں 86 مرد 35 خواتین اور 43 بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر صوبے بھر میں 61 ہزار 718 مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے، بارشوں میں 1000 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرایں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے 1 لاکھ 45 ہزار 936 مال مویشی مارے گئے ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 سو 11 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے