حکومت بلوچستان خو اتین کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کیلئے پر عزم ہے: بشریٰ رند

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تعلیم کی اہمیت روز روشن کی طرح عیاں ہے تعلیم انسان کو انسانیت سکھاتے ہیں. تعلیم کے بغیر انسان کے بہت سے پہلو نامکمل رہ جاتے ہیں. تعلیم کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔حکومت بلوچستان وزیر واعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تعلیم کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے. حکومت کی اولین ترجیحات میں تعلیم ہے. بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سکول کھولے جا رہے ہیں تاکہ صوبے کے تمام لوگ برابری کی بنیادپر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر معاشرے کیلئے سود مند شہری ثابت ہو سکیں. اس کے علاوہ حکومت بلوچستان خو اتین کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کیلئے بھی پر عزم ہے اور مکمل آگاہی رکھتے ہے کہ خواتین کو بھی تعلیم کے برابر مواقع فراہم کئے جائیں کیونکہ ایک ماں ہی ہے جوکہ ایک معاشرے کی تربیت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے. ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ تعلیم کے حصول کو اپنے لیے لازم وملزم بنائیں تاکہ حکومت کی تعلیم کے حوالے سے کاوشیں اگر ثابت ہو سکیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے