ایف سی کی ان خدمات کو عوامی سطح پر انتہائی احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،کرنل تیمور جاوید خان

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹ کرنل تیمور جاوید خان نے کہاہے کہ آج کا دن ہمارے لئے انتہائی مسرت اور قابل فخر دن ہے کہ آپ سب نوجوانوں نے اپنی تربیت شاندار طریقے سے مکمل کرلی ہے اور پر وقار طریقے سے پاس آوٹ ہورہے ہیں اس پرمسرت اور عملی زندگی کے یادگار موڑ پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے لورالائی میں فرنٹیئر کور اینڈ ٹرئینگ سینڑ کے زیر اہتمام 66 ویں فیز 2 ریکروٹس بیچ کے پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چیف انسٹریکٹر آف فر نٹئیر کور اینڈ ٹرئینگ سینڑ لورالائی کرنل عمر فاروق،پریڈ کمانڈر کیپٹن عاطف شاہ اور ایف سی کے اہلکاروں اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹ کرنل تیمور جاوید خان نے کہا کہ آج کی پریڈ اور اعلی معیار دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ یہاں کا تربیتی معیار پاکستان کے کسی بھی عسکری ادارے سے کم نہیں ہے جس کے لئے میں یہاں کے تربیتی عملے اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد اور شاباش دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ سینٹر میں کامیاب ٹرئینگ آپ لوگوں کی زندگی کی پہلی منزل ہے اور آج کے بعد آپ اپنے ونگ میں نئی پیشہ وار ذمہ داریوں اور منزل کی جانب روانہ ہونگے جو کہ ایک کڑی آزمائش ہے۔آنے والے وقت میں آپ لوگوں کو اپنی خواہشات اور خو شیوں کو ملک اور قوم کے مفاد اور بھلائی کے تابع کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہ امید کرتا ہوں کہ اس نیک مقصد کیلئے آپ کسی بھی قربانی کیلئے دریغ نہیں کریں گے آپ کے سینئرز اور پہلے آنے والوں کی ملک اور صوبہ بلوچستان کیلئے خدمت بہت اہمیت کی حامل اور آپ سب کیلئے مشعل راہ ہیں۔کرنل تیمورجاویدخان نے کہا کہ عزیز نوجوانوں آپ سب کو فخر کرنا چاہیے کہ آپ فر نٹئیر کور بلوچستان میں شامل ہونے جارہے ہیں جس کی تاریخ قربانیوں اور شاندار کارناموں سے مزین ہے اس کور کا ماضی انتہائی شاندار اور مستقبل انشاء اللہ تابناک ہے جیسا کہ آپ سب کو اچھی طرح معلوم ہے کہ پاکستان بلخصوص بلوچستان کو دہشت گردی کے عفریت کا سامنا رہاہے دہشتگردوں نے نہ صرف عسکری اور ایف سی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا بلکہ مسجدوں، عبادت گاہوں، باراروں،اور سکولوں میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا لیکن وہ پاکستان اور خصوصا بلوچستان کے عوام کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہے انہی شرپسنداور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی اور انسداد دہشت گردی میں ایف سی بلوچستان ہمیشہ ہراول دستے کی طرح سب سے آگے رہی ہے اور کسی بھی قربانی کیلئے دریغ نہیں کیا اور نہ ہی انشاءاللہ آئندہ آنے وقت میں کرے گی۔ کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹ کرنل تیمور جاوید خان نے کہا کہ میں بات فخر سے کہتا ہوں بلوچستان میں رہینے والی تمام محب وطن اقوام کی مدد سے اور ایف سی کے جوانمردی سے ہم نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے اس لازوال جدوجہد میں ہمارے شہیدیوں کا خون اور غازیوں کا غیر متزلزل حوصلہ شامل ہے۔ میں اس موقعہ پر تمام شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کردیا۔اور اب ہماری بہنیں اور بیٹیاں بھی ایف سی میں شامل ہوکر دہشت گردی کے خلاف صف اول میں کھڑی ہیں اور جس ملک کے پاس اتنی بہادر بیٹیاں موجود ہوں اس کو کوئی طاقت انشائ اللہ نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹ کرنل تیمور جاوید خان نے کہا کہ مستقبل کی جنگ میں جغرافیائی حدود سے نظریاتی دفاع تک تمام اجزاءکو شامل کر لیا گیا ہے دشمن اپنے مذ موم مقاصد کیلئے نفسیاتی جنگ کا حربہ استعمال کررہاہے تاکہ ہماری قوم اور سیکورٹی اداروں کے حوصلوں پر کاری ضرب لگا سکے اس لئے میں آپ کو یہ بات واضح کرتا چلوں کہ آج کی جنگ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ اقتصادیات،میڈیا،اور پروپیگنڈہ کی شکل میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کی تمام فورسز اور خصوصا ایف سی بلوچستان ہر طرح کیلئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار اور الرٹ ہیں۔کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹ کرنل تیمور جاوید خان نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کا کردار بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں ہمیشہ مثالی رہا ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو یا زمانہ امن ایف سی بلوچستان ہمیشہ قومی خدمات اور خصوصا قدرتی آفات جیسا کہ حالیہ آنے والا سیلاب ہو سے نمٹنے اور عوام کی مدد کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے افواج پاکستان اور سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہی ہے ایف سی بلوچستان تعلیم کا فروغ ہو یا طبی سہولیات کی فراہمی کھیلوں کے میدانوں کی آباد کاری ہو یا مواصلات کے نظام کی بہتری میں کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں یہی وجہ ہے ان خدمات کی وجہ سے ایف سی کی ان خدمات کو عوامی سطح پر انتہائی احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹ کرنل تیمور جاوید خان نے کہا کہ جوانوں نے آج جو حلف اٹھایا ہے اس سے ان کی ذمہ داریوں میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے اور آپ سب کو آگے جاکر علم میں اضافے اور پیشہ ورانہ مہارت بہتر سے بہتر کرنے کے بہت سے مواقعے میسر آئیں گے اور ان موقعوں سے شپ نے بھرپور فائدہ اٹھا نا ہے انہوں نے کہا کہ آپ لوگ جہاں بھی ہوں پوری محنت دیانتداری اطاعت اور وفاداری کے ساتھ لیاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ایف سی کی درخشندہ روایات کے علم کو مزید اونچا کرنا ہوگا کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹ کرنل تیمور جاوید خان نے تمام اعزازات حاصل کرنےوالوں کو بہترین کارکردگی پر ان کو اور انکے والدین کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کی محنت لگن اور پیشے سے محبت کی قدر کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اسی محنت اور جذبے سے اپنے ونگ میں کام کریں گے آخر میں انہوں نے ایک بار پھر ٹریننگ مکمل کرنے والے تمام ریکروٹس کو مبارکباد دی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے