ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہرکے مختلف علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں زور وشور سے جاری۔حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے مدنظر عوام کو اس مصیبت کی گھڑی میں ہر ممکن امداد کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ دن رات کوشاں ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ (سٹی) فاروق عبداللہ اسسٹنٹ کمشنر (سریاب)نثار لانگواسسٹنٹ کمشنر (صدر) نقیب اللہ کاکڑ رات گئے تک مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے اس موقع پر مجسٹریٹ کوئٹہ سٹی سلمان علی،اسپیشل مجسٹریٹ اسد سمالانی، اسپیشل مجسٹریٹ مسعود بگٹی، تحصیلدار ندیم اکرم اور تحصیلدار احسام الدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے حاجی غیبی روڈ، شالدرہ، میاں غنڈی سب ڈویڑن سریاب روڈ، کلی نصیب اللہ، مری ٹاؤن، بارکزئی ٹاؤن، مسلم آباد ائیرپورٹ روڈ اور محلقہ علاقوں میں امدادی کاموں کو چیک کیا اورسیلاب متاثرین میں فوڈ پارسلز، راشن بیگز،خیمے، لحاف،کمبل، سلیپنگ بیگزاور مچھر دانیاں تقسیم کئیں۔ کلی کمالو ازبک بازار میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں نقد رقوم تقسیم کرنے کے لیے محترمہ کلثوم پائیزئی کی بھی حمایت حاصل کی اس کے علاوہ محکمہ مواصلات اور تعمیرات کی مدد سے ضلعی انتظامیہ نے محدود وقت میں موبائل نیٹ ورکس کو درست کروایا گیا اور ہنہ اوڑک روڈ کو مکمل طور پر آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔کوئٹہ کے تمام علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس کے علاؤہ سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ریونیو اسٹاف سروسے کا کام کررہا ہے اور مکمل جائزہ لینے اور تخمینہ کی رپورٹ جلد بالا احکام کو ازالے کے لیے بھجوائی جائے گی۔تاکہ متاثرین کی جلد از جلد داد رسی ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے