کوئٹہ میں مہنگی ایل پی جی اور وزن سے کم روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر شہر میں مقررہ ریٹ سے مہنگی ایل پی جی اور وزن سے کم روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کچلاک وقار کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر صدر نقیب اللہ کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار لانگو نے اسپشل مجسٹریٹس اور لیویز فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اس دوران کاروائی میں انہوں نے ایل پی جی کی متعین کردہ قیمت سے زائد،کم وزن اور مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر 31افرادکو گرفتار کیا۔اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ گیس کی عدم دستیابی سے فائدہ اٹھانے اور مقررہ کردہ ریٹ سے ذائد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے اس سلسلے میں عوامی شکایت پر متعلقہ دکاندار کے خلاف کارروائی ہوگی لہذا موجودہ ہنگامی صورتحال میں دکاندار عوام کا خیال رکھتے ہوئے قمیتوں میں اضافہ سے گریز کریں جبکہ شہر میں کئی علاقوں میں روٹی مقررہ وزن اور ذائد قمیت پر فروخت ہونی کی شکایت پر کارروائی کررہے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گراں فروشوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی شکایت جاری کریں تاکہ فوری طور پر کارروائی عمل میں لاکر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے