خاران میں سات روز سے مسلسل بجلی فراہمی بند ہونے سے نظام زندگی بری طرح متاثر

خاران(ڈیلی گرین گوادر) خاران میں سات روز سے مسلسل بجلی فراہمی بند ہونے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے بجلی نہ ہونے سے واٹر سپلائی ٹیوب ویلز بند ہیں پانی کی شدید قلت سے شہری پریشان ہیں، ضلع خاران سمیت بلوچستان کء دیگر علاقوں کا سات روز سے بجلی فراہمی مین ٹرانسمیشن لائن خضدار دادو ٹرانسمیشن لائن سے بند ہے جس کے باعث پانی کی شدید قلت کے باعث شہری پریشان ہیں لوگ پینے کے پانی کا بوند بوند کو ترس رہے ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے بجلی کے بغیر کسی مریض کا کوئی ایکسرے اور ٹیسٹ تک نہیں ہوسکتا، ایک طرف سیلاب نے ضلع خاران کے کئی دیہی آبادیوں کو برباد کردیا ہے جہاں لوگوں کے مکانات گھر، مال مویشی، زرعی فصلیں، باغات، ٹیوب ویلز سیلاب کے نظر ہوگئے ہیں وہاں رابطہ سٹرکیں شدید متاثر ہونے سے خوردنی اشیاء سبزی اور پھل ناپید ہیں وہاں بجلی کی طویل بندش کے ساتھ ساتھ کئی روز سے موبائل نیٹ ورکس بھی بند رہنے سے خاران کا دیگر علاقوں سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہے لوگ ایک دوسرے کی خیریت سے بے خبر ہیں ایک طرف سیلاب نے عوام کو پریشان حال کردیا ہے دوسری رہی سہی کسر بجلی کی طویل بندش نے پورا کردیا ہے جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے، خاران کے عوامی حلقوں نے پینے کے پانی اور دیگر روز مرہ ضرورت زندگی کے لئے کیسکو حکام سے دیگر ٹرانسمیشن لائن سے خاران کو ہنگامی بنیادوں پر بجلی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے