موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان پر بری طر ح مرتب ہوئے، عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے بے پناہ تباہی ہوئی ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان پر بری طر ح مرتب ہوئے ہیں، پاکستان کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔

سیلابی صورتحال سے پاکستان کا 70 فیصد علاقہ متاثر ہو چکا ہے، جس پر بات کرتے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے جو تباہ کاری ہو ئی ناقابل بیان ہے، بدقسمتی سے سیلاب سے جہاں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوا وہاں فصلیں بھی تباہ ہوئیں، پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے بڑی تعداد میں متاثرین کھلے آسمان کے نیچے زندگی بسر کررہےہیں، ہر نیا روز متاثرین سیلاب کے لیے قیامت خیز ہوتاہے ،ان کوخوراک ،چھت اور بحالی بڑا چیلنج ہے۔72اضلاع میں 3کروڑ افرادکو مسائل کا سامنا ہے، پاکستان میں حالیہ سیلاب کلاوڈ برسٹ ہونے کے باعث آیا، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے رواں سال غیر معمولی بارشیں ہوئیں،

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی حدت کے باعث براہ راست متاثر ہورہا ہے،سیلاب سے سندھ کے بیشتر شہر اور اضلاع ڈوب گئے، سیلاب متاثرین کے علاقے زیر آب ہیں وہاں وہ چھت سے محروم بھی ہوگئے ہیں، پاکستا ن کو بارشوں او ر سیلا ب کے باعث سنگین مسائل اور بحران سے دوچار ہے، پاکستان کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے، سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کی ضرورت ہے ، سیلاب متاثرین کو فوری طور خیموں اور مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑی تباہی کے باعث وہاں امداد پہنچانا بھی مشکل ہے، سیلاب سے لائیو اسٹاک اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے