حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہزاروں افراد بے گھر انکے مال مویشی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، سینیٹر ثمینہ علی حسن زیری
لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیٹر ثمینہ علی حسن زیری نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہزاروں افراد بے گھر انکے مال مویشی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں وزیراعظم ہاکستان نے ڈونرز کانفرنس میں بین الاقوامی امدادی اداروں سے متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے تعاون کی اپیل کی ہے بلوچستان کے لوگ امداد کے منتظر ہیں جہاں بھی ہم گئے ہیں سیلاب کی تباہ کاریوں کامشاہدہ اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں آرمی چیف کے دورہ بلوچستان سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں معاونت اورامدادی سرگرمیوں میں شریک حکومتی اداروں کی حوصلہ افزاء ہوء یے یہ بات انہوں نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ ضلع لسییلہ دورے کے موقع پر سیلاب متاثریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی سینیٹر ثمینہ علی حسن زیری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہر جگہ سیلاب کی تباہ کاریاں ہوء ہیں لیکن ضلع لسبیلہ وہ ڈسٹرکٹ یے جہاں گوٹھ اور ویلیجز صفحہ ہستی سے مٹ چکے سڑکیں ملبے کا ڈھیر سرکاری نجی املاک اسکول مساجد واٹرسپلاء کی لائنیں کنویں ٹیوب ویل زمین بوس ہوچکی ہیں ان حالات میں دورے کا مقصد سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں کی صورتحال سے متعلق آگاہی اور متاثرین کی داد رسی کرنا ہے سینیٹر ثمینہ علی حسن زہری نے کہا کہ لسبیلہ میں اربوں کے نقصانات ہوئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ متاثرین کو کچھ ریلیف فراہم کریں وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی طرف سے بھر پور کوشش کررہی ہیں متاثرین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کی جاسکے لسبیلہ اور خضدار میں کچھ دنوں سے ہم نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز انتظامیہ کی گائیڈ لائن کے مطابق کیا یے ہزاروں افراد کو راشن و ٹینٹ فراہم کیا ہے اور آخری سیلاب متاثرہ خاندان کے مطمئن ہونے تک بحالی اقدامات اور نقصانات کے ازالے کی کوششیں جاری رکھیں گے سینیٹر ثمینہ علی حسن زہری نے اوتھل کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ کلمتی گوٹھ میل وسائی سمیت دیگر دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ خواتین سے ملاقات اورانکی دلجوء کی سینیٹر ثمینہ علی حسن زیری نے کلمتی گوٹھ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کے افراد میں 2 ہزار راشن بیگ،3 سو ٹینٹ تقسیم کیں قبل ازیں سینیٹر کی آمد ہر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات اور جاری ریلیف میڈیکل آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔ سینیٹر ثمینہ علی حسن زہری نے اہنی جانب سے چھ ہزار راشن بیگ سیلاب متاثرین کے لئے ضلعی انتظامیہ کیحوالے کیں جو انتظامیہ نے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم کئے۔لسبیلہ۔کی۔کلمتی گواتھ میل وساء کے سیلاب متاثرین نے بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیٹر ثمینہ علی حسن زیری کی جانب سے سیلاب متاثرہ بے گھر خاندانوں کی امداد حال پرسی دلجوء اور دادرسی کرنے پر اظیار تشکر کرتے یوئے کہا ہے کہ محترمہ ثمینہ علی حسن زیری پہلی رکن پارلیمنٹ سینیٹر ہیں جومتاثرین کی داد رسی کیلئے انکی خیموں کی دہلیز پہنچی ہیں واضح رہے کہ محترمہ ثمینہ علی حسن زیری کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فرایم کی گء ریلیف اشیاء میں 1750 خیمے اور کھانے پینے کی اشیائخشک راشن شامل ہیں جن میں سات سوپچاس خیمے خضدار کے سیلاب متاثرین کیلئے بھجوائے گئے۔