صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کاکوئٹہ کے علاقے ہنہ اڑوک،ولی تنگی،اور اسپین کاریز کا دورہ

کو ئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ کے علاقے ہنہ اڑوک،ولی تنگی،اور اسپین کاریز کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصلپانئزئی،عنایت سنجرانی، نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور موجود صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔مشیر داخلہ میر ضیاء نے گزشتہ روز ہنہ اڑوک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے نقصانات پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا مشیر داخلہ میر ضیاء نے کہا ہے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں کا خود جائزہ لیں رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ صوبائی مشیر نے انتظامیہ اور محمکہ پی ڈی ایم اے کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو کھانے پینے سمیت فوری ضرورت کی تمام اشیائکی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور ہر متاثرہ گھرانے تک رسائی اور امدادی اشیائکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ مشیر داخلہ نے کہا ہے کہ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے،اور اس سلسلے میں متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور صوبائی حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ضروری احکامات دیئے گئے ہیں۔ مشیر داخلہ نے یقین دلایا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے تمام نقصانات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاے گے۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ولی تنگی ڈیم محفوظ ہے اورڈیم ٹوٹنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہے وزیر اعلیٰ کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیم ٹوٹنے کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں شر پسند کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اگر ولی تنگی ڈیم یا کوئی ڈیم ٹوٹنے یا اسپیل وئے کھولے جائیں گے تو عوام کو پیشگی اطلاع دی جائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ شب عوام افواہوں کی وجہ سے جس قرب سیگزرے ہے وہ افسوس ناک عمل ہیں ہمیں بطور شہری اس طرح کے افواہوں سے گریز کرنا چاہیے صوبائی حکومت افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے