حکومت گیس،بجلی بحال کرتے ہوئے متاثرین کی دیانت داری سے خدمت کریں،مولاناعبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت سیلاب متاثرین کی امداد،نظام زندگی،گیس،بجلی،فون بحالی،ایل پی جی،روٹی،پلاسٹک کی قیمت کنڑول کرنے میں مکمل طور پر ناکام،وزراء وممبران اسمبلی منظرسے غائب ہیں متاثرین کی بحالی کے ادارے فوٹوسیشن وکرپشن میں مصروف ہیں دفاتر میں بیٹھ کر بیانات وحساب کتاب اعدادوشمار جاری کرناخدمت نہیں۔جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی متاثرین کی خدمت میں روزسے مصروف ہے۔حکومت گیس،بجلی نیٹ بحال کرتے ہوئے متاثرین کی دیانت داری سے خدمت کریں۔حسب روایت متاثرین کے مال ہڑپ کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو بارش وسیلاب نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے مگر حکمران ٹھس سے مس نہیں ہورہے وفاقی پارٹیاں،حکومت واپوزیشن کرسی کرسی کے کھیل میں مصروف متاثرہ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔ سیلاب زدگان کی امداد میں بدعنوانی کی گئی یا انہیں بروقت امداد نہ پہنچی تویہ حکومت اداروں کی ناکامی ونااہلی ہوگی۔اگر حکمران دیانت دار عوام سے مخلص ہوتے توبارش وسیلاب سے اتنا نقصان نہیں ہوتا۔ریلیف فنڈزسے کرپشن کرنے والے خوش نہیں ہوسکتے۔سابقہ سیلاب وبارش کے بعد بھی بدعنوانی بے حسی ناکامی کی رپورٹس آئی اگر ان پر عمل درآمد ہوتا بدعنوانوں،نااہلوں کو سزاملتی تو اتنی تباہی نہ آتی۔ پیشگی اطلاعات کے باوجود لوگوں کی نقل مکانی کا بندوبست نہیں کیا گیا۔ سیلاب وبارش کے راستے میں قبضہ مافیا کے گھر وکالونیاں بنانے والوں کو کوئی سزانہیں ملی جس کی وجہ سے آج بارش وسیلاب سے بہت زیادہ تباہی ہوئی یہ سب حکمرانوں کی غفلت بدعنوانی وبے حسی کی وجہ سے ہے۔ظالم حکمرانوں نے مجبور اور بے بس انسانوں کو پانی کی موجوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، پریشان حال غریب عوام کی عمر بھر کی کمائی سیلاب میں بہہ گئی،کاروبار،گھر،فصلات،مویشی تباہ ہوئی۔اتنے دن گزرنے کے باوجودآج بھی کوئٹہ سمیت متاثرہ علاقوں کے بچے، بزرگ، خواتین کھلے آسمان کے نیچے بھوکے پیاسے بیٹھے ہیں سیلاب زدگان کے پاس سر چھپانے کے لیے خیمے نہیں، حکومتی امداد غائب یا سیاسی بنیادوں پر تقسیم ہورہی ہے۔ وفاقی، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی تھی البتہ حکمرانوں میں حرکت تب پیدا ہوتی ہیں جبکہ بیرون ملک سے امداد وخیرات کا اعلان ہوتاہے یہ وقت آزمائش، قومی غیرت کا ہے سب ملکر پریشان حال عوام کھ دکھ دردمیں شریک ہوکر ان کی ہر ممکن مددکی جائیں سیاست،لسانیت فرقہ واریت کے بجائے دیانت داری اخلاص ونیک نیتی سے بلاتفریق سب متاثرین کومددپہنچائی جائیں الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار ہے مخیر حضرات الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت دیانت واخلاص سے کی جائیں مخیر حضرات تاجر برادری قوم دل کھول کر جماعت اسلامی والخدمت فاؤنڈیشن کوعطیات دے، مخیرافراد سیلاب زدگان کی مددکیلئے ہماراساتھ دیں۔ جماعت اسلامی،الخدمت کے ہزاروں کارکنان سیلابی علاقوں میں موجود ہیں۔