پشاور میں بچی کے قتل کیس کے ملزم آصف رضا عرف ملنگ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش
پشاور: بچی کے قتل کیس کے ملزم آصف رضا عرف ملنگ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ثناء اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی اور بعد ازاں گلہ دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
ملزم نے عدالت کو بیان دیا کہ واردات کے بعد قریبی پیٹرول پمپ سے پیٹرول لا کر ثبوت مٹانے کی خاطر لاش آگ لگا کر جلائی تھی۔ بچی کے قتل کیس کے ملزم آصف رضا عرف ملنگ نے عدالت میں بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا۔
ملزم کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔