لاہور : مریم نواز، مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، اور دیگر ن لیگی ہنماؤں مقدمات درج

لاہور: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے لاہور میں جسلے کے بعد توڑ پھوڑ، کارسرکار میں مداخلت اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ لاری اڈا میں درج مقدمہ میں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز، مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، سعد رفیق، سلمان رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سیف الملوک کھوکھر، افضل کھوکھر، ملک پرویز، شائستہ پرویز اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔
گراونڈ میں جا بجا ٹوٹی کرسیاں، اسٹیمرز، پارٹی پرچم، بریانی، چائے کے ڈسپوزل کپ اور ڈبے بکھرے ہوئے ہیں۔
مقدمہ سیکیورٹی انچارج گریٹر اقبال پارک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ملزمان پر گیٹ کے تالے توڑ کر پارک میں داخل ہونے،کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ کے بعد مینار پاکستان گراونڈ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔
صفائی کرنیوالوں کا کہنا ہے گندی اٹھانے میں تین دن اور پارک کا حسن بحال کرنے ایک مہینے سے زیادہ وقت لگ جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے گندگی پھیلا کر پارک کے حسن کو تو روندا اور مینار پاکستان گراونڈ کے دروازے تک توڑ دئیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے