کوئٹہ میں اب تک 85 فیصد بجلی بحالی کا کام مکمل ہوگیا ہے،ترجمان کیسکو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان کیسکو نے کہا ہے کہ صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں اب تک 85فیصد بجلی بحالی کا کام مکمل ہوگیا ہے،شہر کے متاثرہ فیڈروں کی بحالی کاکام آج دوپہر تک مکمل کر لیا جائے گا، 220Kv اْچ- سبی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی تا حال بند ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ ترجمان کیسکو نے کہا کہ 220kvاچ۔سبی ٹرانسمیشن لائن کی بندش سے کیسکو سسٹم پر بوجھ بڑھ گیا ہے،220kvدادو۔خضدار ٹرانسمیشن لائن کا ایک ٹاور سندھ کے علاقہ رتوڈیرو میں گرنے سے خضدار، وڈھ،قلات،منگچر، سوراب گرڈ اسٹیشنز کو بھی بجلی کی فراہمی تا حال معطل ہے۔ انہوں نے کہاکہ 220kvکے دونوں سرکٹ بند ہونے سے کیسکو کو 600میگاواٹ برقی قلت کا سامنا ہے جسکی وجہ سے تمام علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ ناگزیر ہو گیا ہے،صوبہ کے دیگر علاقوں کی بجلی فراہمی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ کوشش ہے کہ جلد از جلد بجلی بحال کر کے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے بارش اور سیلاب سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پر متعلقہ صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے