کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ
لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کے دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور بحالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے حوصلہ بڑھایا۔
ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پورا ملک سیلابی صورتحا ل سے دوچار ہے، مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت، سول انتظامیہ اور افواج پاکستان متاثرین کی بحالی کیلئے مصروف عمل ہے۔اس موقع پر کور کمانڈربلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے پاک فوج کے ریلیف اور فری میڈیکل کیمپس کا بھی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن میں شریک جوانوں سے ملاقات بھی کی۔