شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر تمام صوبائی حکومتوں کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے جب کہ اسلام آباد میں سفرا کی کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے امدادی کاموں میں تیزی لانے اور انہیں منظم کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ تشکیل دی جانے والی کمیٹیاں تمام صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اشیا کی فوری فراہمی یقینی بنائیں گی۔ وزیراعظم نے فوری طور پر اسلام آباد میں سفرا کی کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں انہیں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی بابت آگاہی دلائی جائے گی، سفرا کو حکومت کے ریسکیو اور امدادی آپریشن سے متعلق تفصیلی طور پربریفنگ بھی دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے