کوئٹہ کے مکین گیس کی بندش کی و جہ سے مسلسل اذیت کا شکار

کوئٹہ (ڈیلی گرین گو ادر) کوئٹہ شہر اور گردونواح میں مسلسل 32 گھنٹوں سے تیز اور کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال ہے جبکہ کوئٹہ میں مسلسل کئی گھنٹوں سے گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے وہاں شہریوں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ ایل پی جی فروخت کرنے والے دکانداروں پر لوگوں کی لائنیں لگ گئی ہیں اور دکاندار اپنے منہ مانگے ریٹ پر ایل پی جی فروخت کررہے ہیں جبکہ شہر کے پوش علاقوں کے سوا اب تک گیس کی فراہمی بند ہے جس سے شہری دوہری اذیت میں مبتلاہیں گیس کی بندش کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے باقی ضلعو ں میں بھی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اہلکار اتنا وقت گزرنے کے باوجود کو چند گھنٹوں کے لئے بھی گیس کی فراہمی بحال نہیں کرسکے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں شدید غصہ پایاتا جاتا ہے اور وہ ا پنے علاقے کے منتخب نمائندوں کو مورد الزام ٹھراتے ہیں جو جیتنے کے بعدنظر ہی نہیں آتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے