قلات اور منگچر میں حالیہ مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل جاری

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات اور منگچر میں حالیہ مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل جاری،قلات اور منگچر میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والے بارش وقفہ وقفہ کے ساتھ جاری اور بارش سے قلات کے گلی کوچے سمندر کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ قلات اور ملحقہ علاقوں میں میں بارش کا سلسلہ جاری اور کچے مکانات کو نقصانات پہنچنے اور قلات کے ملحقہ علاقوں سے زمینی رابطہ جن میں گزگ کپوتو نیمرغ محمد تاوہ جوہان کھڈی لہڑ آدر کش کوہک اور دیگر علاقوں سے منقطع ہے اور بارش سے نشیبی علاقے زیر آب متاثرین میں امدادی سامان راش اور دیگر ضروری اشیاہ اب تک نہیں پنچ سکے متاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا جبکہ دن بھر کی بارش کی وجہ سے بازار سنسان تمام کاروبار ٹھپ لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے