محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے علا قوں میں برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خد شہ ظاہر کر دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ سمیت بلو چستان علا قوں کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خد شہ ظاہر کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بلو چستان میں بار ش کے نئے اسپیل میں سبی میں 80، قلات میں 34، کوئٹہ سمنگلی اورسٹی میں 31،خضدار میں 20، ژوب میں 13ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔جبکہ بارکھان،سبی، ژوب، زیارت، پشین، موسی خیل، قلات، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد ا للہ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، شیرانی، لسبیلہ، نصیر آباد،جھل مگسی، جعفر آباد،صحبت پور،ہرنائی، آواران، بولان اورلورالائی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔محکمہ موسمیات نے آج (جمعہ) کو قلعہ سیف اللہ،کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، پشین، لورالائی،بارکھان،کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی،موسی خیل، ژوب، شیرانی، سبی،نصیر آباد، بولان، آواران،قلات،خضدار،لسبیلہ اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خد شہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعہ) کو بارکھان،سبی، ژوب، زیارت، پشین، موسی خیل، قلات، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد ا للہ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، شیرانی،ہرنائی اورآواران میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے