مصیبت کی کی گھڑی میں ہم لسبیلہ کے عوام کے ساتھ ہیں، محمد اسلم بھوتانی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ حالیہ رواں سال کی مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے لسبیلہ ازحد متاثر ہوا ہے۔ لسبیلہ کی تاریخ میں اس سے قبل اتنا نقصان نہیں ہوا جو ان بارشوں اور سیلاب سے ہوا۔ دیہات کے دیہات تہیس نہیس ہوگئے۔اور لوگوں کے مٹی کے آشیانے،تیار فصلیں پانی میں بہہ گئے۔اور سینکڑوں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔محمداسلم بھوتانی نے کہا کہ اس مصیبت کی کی گھڑی میں ہم لسبیلہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔اور انشاء اللہ ان بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، متعلقہ وفاقی محکموں پلاننگ کمیشن اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکریٹریز اور وزراء سے مسلسل ملاقات اور میٹنگز کر رہے ہیں تاکہ لسبیلہ میں سیلاب سے جو تاریخی تباہ کاریاں ہوئی ہیں انکا فوری ازالہ کیا جاسکے انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں سیلاب کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہو گا جس میں مجھے بھی مدعو کیا گیا ہے جہاں پر لسبیلہ میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں وزیر اعظم اور اجلاس کے دیگر شرکاء کو آگاہ کریں گے تاکہ فوری امدادکابندوبست کیا جاسکے۔اسکے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہر متاثرہ فرد کو 25 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے جارہی ہے اْس میں ضلع لسبیلہ کی 9 تحصیلیں بھی شامل ہیں اس سلسلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اورنیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے اجلاس میں زور دیا گیا کہ مستحقین تک امداد فوری طور پر پہنچائی جائے۔ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان کو وفاقی وزیر شازیہ مری نے ہدایت کی ہے کہ ایم این اے کے ساتھ مشاورت کر کے امدادی رقم مستحقین کو دی جائے اور اسکے علاوہ ریلیف کے جوبھی کام ہو رہے ہیں ان میں عوام کے منتخب نمائندوں کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا جائے۔ محمداسلم بھوتانی نے کہا کہ حالیہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے لسبیلہ کی تاریخ میں اس سے قبل اتنا نقصان نہیں ہوا جوحالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہوا۔ دیہات کے دیہات تہیس نہیس ہوگئے۔اور لوگوں کے مٹی کے آشیانے پانی میں بہہ گئے۔محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ اس مصیبت کی کی گھڑی میں ہم لسبیلہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔اور انشاء اللہ ان بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے