خانو زئی میں ٹریفک حادثہ، خواتین اوربچوں سمیت 15افرا د زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خانو زئی میں ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 15افرا د زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ سے لورالائی جانے والی مسافر کوچ خانوزئی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔پو لیس نے زخمیوں کو فوری طوپر طببی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 5زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے