بارشوں اورسیلاب کے باعث 66KVگنداخہ گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمریارڈ اورٹرینچ میں پانی داخل ہوگیا ہے، ترجمان کیسکو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اورسیلاب کے باعث 66KVگنداخہ گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمریارڈ اور ٹرینچ میں پانی داخل ہوگیا ہے جسکی وجہ سے حفاظتی انتظامات کو مد نظر رکھ کر جمعرات کی صبح 5 بجے گرڈ اسٹیشن کے بریکر کو آف (OFF)کرکے اس گرڈاسٹیشن سے منسلک فیڈروں کی بجلی کی فراہمی بندکردی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہاکہ کیسکوکا شعبہ گرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) 66kVگنداخہ گرڈ اسٹیشن سے پانی کے اخراج کے لیئے کام کر رہی ہے اورمسلسل بارش کی وجہ مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ بارش کے تھمنے اورموسم میں بہتری آنے کے بعد کیسکوجی ایس او سٹاف 66کے وی گنداخہ گرڈاسٹیشن سے پانی کے اخراج کو مکمل کر کے بجلی کی فراہمی بحال کرے گی۔تاہم کیسکونے شدید بارشوں سے بجلی بند ش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے