ایف آئی اے سائبرکرائم کی کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی سائبر کرائم کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نے کوئٹہ میں کاروائی کر تے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم بن یامین کو گرفتار کر لیاگیا۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے بھاری مقدار میں چائلڈپورنوگرافی سے متعلق متعدد ویڈیوز برآمد کر لی گیں۔ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ کی تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے