بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ، ہلاکتوں کی230 تک پہنچ گئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 230 تک پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے، طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہلاکتوں کی تعداد 230 ہو گئی، 26 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق زیادہ تر اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، کیچ، دکی، خضدار، کوہلو، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں۔مختلف حادثات میں 98 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، 18 پلوں اور 710 کلو میٹر تک شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے۔پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، جعفر آباد، نصیر آباد، زیارت، دکی اور صحبت پور میں 555 ٹینٹ، 650 فوڈ پیکٹس، 50 کمبل، 100 چٹائیاں اور 50 مچھر دانیاں تقسیم کی ہیں۔