سردارعطاء اللہ مینگل حق حاکمیت کی حصول کی جدوجہد کے عظیم علمبردارسیاسی رہنما تھے، بلوچستان نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کابینہ کا اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری منعقد ہوا۔جس میں ضلعی جنرل سیکریٹری میر جمال لانگو ضلعی سینیئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ضلعی فنانس سیکریٹری میر اکرم بنگلزئی ضلعی خواتین سیکریٹری منور نہ سلطانہ ضلعی ہیومن رائٹس سیکریٹری پرنس رزاق بلوچ ضلعی پروفیشنل سیکریٹری میر مصطفی سمالانی نے شرکت کی اجلاس بلوچ قومی رہشوان سردار عطاء اللہ خان مینگل کے پہلے برسی کی مناسبت پر 2 ستمبر 2022 بروز جمعہ کوئٹہ پریس کلب میں منعقد تعزیتی ریفرنس انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ شام 3 بجے کو منعقد ہوگا اجلاس میں بلوچ قومی رہشوان سردار عطاء اللہ خان مینگل کے سیاسی قومی جمہوری حقوق کی جدوجہد اور قربانیوں کوزبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل اس خطے میں قومی سوال اور قوموں واک و اختیار حق حاکمیت کی حصول کی جدوجہد کے عظیم علمبردار سیاسی رہنما تھے جنہوں اصولوں پر کاربند ہوکر نظریاتی فکری اور شعوری سیاست و جدوجہد کو فروغ دیا سخت آمریت کے دوران میں بھی اذیتیں تکالیف مشکلات کے سامنا کرتے ہوئے حقیقی معنوں میں قوم وطن دوستی کی فکر وخیال اور افکار کمزور نہیں ہونے دیا ملک میں محکوم قوموں اور بلوچ قوم کو متحد و منظم کرنیکا بیڑا اٹھاکر استصالی اور آمر قوتوں کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا سردار عطاء اللہ خان مینگل ایک اصول پرست صاف گوہ حق اور سچائی سماجی انصاف قومی نابرابری کے لئے جو کردار ادا کیا وہ غلام قوموں قوم وطن دوست سیاسی کارکنوں کے لئے مشعل راہ کی حثیت رکھتے ہیں سردار عطاء اللہ خان مینگل کے فکر و نظریہ پر گامزن بی این پی اس ملک میں حقیقی قومی ریاست کی تشکیل کی دفاع قوموں کے واک و اختیار ساحل وساحل کے دفاع ثقافت شناخت زبان وجود کی بحالی کیلئے فکری شعوری اور علمی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اس کی پاداش میں درجنوں پارٹی قیادت اور کارکنوں اپنے جانوں کی نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کیا لہزا بزرگ وطن دوست رہشوان سردار عطاء اللہ خان مینگل کے 2 ستمبر کو پہلی برسی تعزیتی ریفرنس میں پارٹی کارکنان سمیت تمام قوم وطن دوست ترقی پسند عوام سیاسی اور شعور رکھنے والے عوام شرکت کرکے عظیم رہنما کے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرکے ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے