کوئٹہ،ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کا مختلف علاقوں میں ریسیکو اورریلیف آپریشن رات گئے تک جاری رہے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں گزشتہ روز کی طوفانی بارش اورندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب مختلف علاقوں میں ریسیکو اور ریلیف آپریشننر رات گئے تک جاری رہے۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنرکوئٹہ شہک بلوچ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے اس حوالے سے انہوں نے سملی ڈیم اور کرخسہ ڈیم کا معائنہ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ آبپاشی کے آفیسران بھی موجود تھے۔کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے ڈیم کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے محکمہ آبپاشی کو ڈیموں پر 24گھنٹے نگرانی کرنے اور کسی بھی صورتحال میں اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔کرخسہ ڈیم اور سملی ڈیم کے سپل ویز چلنے سے اضافی پانی ندلوں میں جارہا ہے۔جس سے قریبی آبادی کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات اٹھاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی فاروق عبداللہ نے کرخسہ ڈیم کے آس پاس،مغربی بائی پاس،بروری اورہزارہ ٹاؤن میں رات گئے تک نگرانی اور تمام تر اقدامات کا جائزہ لیتے رہے، جبکہ کرخسہ چینل کی کلیرنس کو یقینی بناتے ہوئے پانی کا راستہ صاف کیا۔کرخسہ ڈیم پر محکمہ آبپاشی کی تکنیکی ٹیمیں بھی تعینات ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرسٹی نے ہزارہ ٹاؤن میں سیلابی پانی کے متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہوئے انہیں ٹینٹ اور راشن میہا کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ متاثرہ مکانات پر آئندہ آنے والی بارشوں سے خطرہ پایا گیا وہاں سے مکینوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔سبزل روڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے سڑک کونقصان اور گھروں میں داڑیں پرگئیں جس کے لئے متعلقہ محکموں کو سڑک کی مرمت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کچلاک وقار کاکڑ کی سربراہی میں کچلاک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف و ریسکیو آپریشن جاری رہی۔اس موقع پر سملی ڈیم کا معائنہ کرکے اسپل ویز متاثرہ ہونے پر قریبی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈیم کی نگرانی کے لئے بھاری مشینریز بھی تعینات کردیا گیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نقیب اللہ کاکڑ نے تحصیل صدر کے مختلف علاقوں میں ریلیف و ریسکیو سرگرمیاں کی نگرانی کرتے ہوئے سیلاب میں پھسے لوگوں اور گاڑیوں کوبحفاظت نکلا جبکہ سیلابی پانی کی گزار گاہوں کو ٹریکٹر اوردیگر مشینریز کی مدد سے ہموار کرکے متاثرہ افراد میں ٹینٹ اورراشن تقسیم کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار لانگو نے سریاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کی نگرانی کرتے ہوئے متعدد افراد کو بروقت ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں رات گئے تک جاری رہی۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمان بلوچ نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ دن رات کھڑے ہیں ضلعی کی پوری ٹیم متاثرہ علاقوں میں بھر پور انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔شدید بارشوں کے پیش نظر آبادی تیز بہاو اور ندی نالوں سے دور رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے