یونین کونسل گزگ میں ہیضہ سے ہلاک بچوں تعداد تین ہوگئی

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلا ت میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ یونین کونسل گزگ میں ہیضہ سے ہلاک بچوں تعداد تین ہوگئی، درجنوں افراد ہیضہ سے متاثر،علاقہ کا زمینی راستہ گزشتہ پندرہ روز سے بند ہونے کی وجہ سے ادویات بھی ناپید ہو گئیں۔ یونین کونسل گزگ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزگ میں ہیضہ کی وباء سے دو بچے مزید جاں بحق ہو گئے۔جن میں دو سالہ ابوزر اور ڈیڈھ سالہ زینب شامل جبکہ درجن سے زیادہ افرا وباء سے متاثر ہیں حالیہ بارشوں کی وجہ سے یونین کونسل گزگ اور دیگر علاقوں کی گزشتہ پندرہ روز سے راستے بند ہو نے کی وجہ سے علاقہ میں ادویات اور دیگر اشیاء کی قلت ہے جس کی وجہ علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے