وزیراعلیٰ سیلابی صورتحال کا نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کی امداد کریں، میرعاصم کرد گیلو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عاصم کر د گیلو نے کہا ہے کہ بولان سمیت بلوچستان بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں سیلاب زدگان کی بڑی تعداد حکومتی امداد کی منتظر ہے وزیراعلیٰ سے اپیل ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کی امداد کریں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، میر عاصم کر دگیلو نے کہا کہ بولان سمیت دیگر علاقوں میں سیلاب کے باعث کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سیلاب زدگان بے یار و مددگار حکومتی امداد کے منتظر ہیں حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فوری طور پر سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ میں اس قدر تباہ کن صورتحال کبھی نہیں آئی آج سیلاب سے متاثرہ لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں اور ان تک حکومتی امداد نہیں پہنچ سکی ہے لہذا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے اپیل ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں کو سیلاب زدگان کی امداد کریں اور انکی دوبارہ آبادکاری کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے