بچے کو کنویں سے نکالنے کی کوشش میں شہید ہونے والے بالاچ نوشیروانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کیچی بیگ میں بچے کو کنویں سے نکالنے کی کوشش میں شہید ہونے والے بالاچ نوشیروانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ بالاچ خان نوشیروانی اپنی زندگی داو پر لگا کرکنویں میں گرنے والے معصوم بچے کی جان بچانے کی کوشش کے دوران خود شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، انسانیت کیلئے انکی یہ قربانی بحیثیت معاشرہ ہمارے لئے باعث تقلید ہے۔ انہوں نے کنویں میں گرنے والے معصوم بچے اور بالاچ نوشیروانی کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے