شہید بالاچ نوشیروانی کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کیچی بیگ کے علاقے میں کاریز حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حادثے میں دو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوان بالاچ نوشیروانی نے کاریز میں گرے بچے کی جان بچانے کے لئے اپنی جان کی قربانی دیتے ہوئے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔وزیر اعلیٰ نے شہید بالاچ نوشیروانی اور مرحوم بچے کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید بالاچ نوشیروانی کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔انہوں نے شہید بالاچ نوشیروانی اور جاں بحق بچے کی لاش نکالنے والے کھڈ کوچہ کے دو نوجوانوں جلیل احمد شاہوانی اور امیر حمزہ کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کے دونوں نوجوان کو دو دو لاکھ روپے انعام اور محکمہ پی ڈی ایم اے میں ملازمت بھی دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے