شہید نذیر عباسی نے جمہوریت،سماجی انصاف کے حصول کی سیاسی جدوجہد میں اپنا عملی کردار ادا کیا،ڈاکٹرمالک بلوچ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ 20 اگست کو ساڑھے تین بجے شہید نذیر عباس کی برسی پر آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے اور اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ نیشنل پارٹی کے کراچی میں موجود تمام ساتھی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ شہید نذیر عباسی عوامی جدوجہد کے علامت تھے جھنوں نے پاکستان میں جمہوریت اور سماجی انصاف کے حصول کی سیاسی جدوجہد میں اپنا عملی کردار ادا کیا، ملک میں طبقاتی ناانصافی، استحصالی سماج اور انسانی آزادی و سربلندی کے لیے جدوجہد میں گرفتار ہوئے جہاں انھیں انسانیت سوز تشدد و اذیت کا سامنا رہا اور وہ شہید ہوئے۔ شہید نذیر عباسی کو ان کی سیاسی و طبقاتی جدوجہد اور سیاسی جرات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کھاکہ ملک میں نوجوان سیاسی قیادت کے خلاف ریاست اور ریاستی اداروں کا روئیہ شروع دن سے غیر منصفانہ اور پر تشدد رہا ہے سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرنا ماورائے آئین و قانون اذیت گاوں میں ان پر انسانیت سوز تشدد اور جبری طور پر لاپتہ کرنے کا سلسلہ تاریخی ہے اور حکمرانوں کی پالیسیوں میں تاحال کوئی تبدیلی سامنے نہیں آرہی ہے اس وقت جبری طور پر لاپتہ افراد کا مسلہ ملک کا سنگین ترین سیاسی مسلہ بن چکا ہے ہزاروں نوجوان اس وقت بلوچستان سے لاپتہ ہیں اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے لیکن حکمرانوں کو ابھی تک اس سیاسی مسلے کو حل کرنے کا ادراک نہیں ہے وہ طاقت کے زور پر ملک کے قومی اور سیاسی مسائل کو حل کرنے کی حکمت عملی پر کار بند ہیں سیاسی مسائل کے علاوہ معاشی مسائل بھی ملک کے ایسی طرح گھمبیر ہیں ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے بین الاقوامی سامراجی مالیاتی اداروں کے رحم و کرم پر ہے جن کی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے پاکستان کے حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کو اب سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا سیاسی، قومی اور معاشی مسائل کے حل میں اپنا روایتی روئیہ ترک کرنا ہوگا بلوچستان میں نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کرتے ہوئے مفاہمتی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے قوم پرست مسلح تنظیموں کے ساتھ بات چیت کا راستہ اپنانا ہوگا ایک بہتر سیاسی ماحول کے لیے سی بی ایم کی پالیسی اپناتے ہوئے لاپتہ افراد کو رہا کرنا ہوگا اور ملک کی معاشی پالیسیوں کو بھی درست سمت میں لے جانے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے