کاریز حادثے میں نوجوان اور بچے کی ہلاکت انتہائی افسوناک واقعہ ہے،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کا کوئٹہ کے نواحی علاقہ کیچی بیگ میں کاریز حادثے میں دو قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ کاریز حادثے میں نوجوان اور بچے کی ہلاکت انتہائی افسوناک واقعہ ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ کاریز میں گرنے والے بچے کو بچانے کے لیے بہادرنوجوان بالاچ نوشیروانی نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کاریز میں اتارے،ایک انسانی جان بچانے کے لیے بہادر نوجوان نے اپنی جان تک قربان کی ۔ترجمان صوبائی حکومت بالاچ نوشیروانی کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نی اس کوشش میں اپنی جان قربان کرکے شہادت کے عظیم رتبہ پر فائز ہوئے۔ترجمان حکومت بلوچستان نے بہادر بالاچ نوشیروانی اور مرحوم بچے کے خاندانوں سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے