پاک فوج، ایف سی بلوچستان اورسول انتظامیہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اورریلیف آپریشن جاری

کوئٹہ(ڈیل گرین گوادر) پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری۔ متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور امدادی اشیاء کی تقسیم کی گئی۔ جمعرات کو پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ نے موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں ضلع نصیر آباد کا وسیع علاقہ زیر آب آ گیا جس کی وجہ سے ڈیرہ مراد جمالی کے نواحی علاقوں میں 20-25 گوٹھوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے لوگ محصور ہو گئے۔ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ نے فوری کاروائی کرتے ہوے 700 سے زائد لوگوں کو محفوظ جگہ پر ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا ہے۔ جہاں پر انکو طبی امداد اور ضروریاتِ زندگی مہیا کی جا رہی ہیں۔ ایف سی اور ضلعی انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے نا صرف لوگوں کی جان بچائی بلکہ پانی کا رخ ربی کینال کی طرف موڑ کر تقریباً 60000 آبادی والے شہر ڈیرہ مراد جمالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ علاقے میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن صورتحال نارمل ہونے تک جاری رہے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے