بلو چستان میں جاری شدید بارشوں کے باعث قومی شاہرایں، رابطہ سڑکیں منقطع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں جار ی شدید بارشوں کے باعث قومی شاہرایں، رابطہ سڑکیں ایک بار پھر منقطع ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بلو چستان کے مختلف علاقوں میں جا ری شدید بارشوں کے باعث کوئٹہ روڈ ڈیرہ تا بواٹہ N70،ڈی آئی خان،گنداواہ نوتال روڈ بند ہوگئے۔ مون سون کی جاری بارشوں کے باعث دہانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ، مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ لیویز فورس اور ضلعی انتظامیہ ہیوی مشینری کے ذریعے مسافروں کے لئے راستوں کو کلیئر اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ نیلی مٹی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ، ایک ٹرک پر بھاری پتھر گرنے کی وجہ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری نشیبی علاقوں میں رہائش پزیر گھرانوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے