جہاں حکمران کا احتساب اور آزادی اظہار رائے ہو وہ معاشرہ ترقی پاتا ہے،عمران خان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جہاں قانون کی حکمرانی ،حکمران کا احتساب اور آزادی اظہار رائے ہو وہ معاشرہ ترقی پاتا ہے۔

آزادی اظہاررائے کے حوالے سے تقریب خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ وہ معاشرےترقی کر گئے جہاں پر آزادی ہے، ریاست مدینہ میں تمام شہری قانون کی نظر میں برابرتھے، جب ایچی سن کالج سے نکلا تو مجھے تاریخ اور اسلام کا زیادہ آئیڈیا نہیں تھا، انسان جب تک ذہنی طور پر آزاد نہیں ہوتا تب تک بڑے کام نہیں کر سکتا، غلامی ایک لعنت ہے اس سےانسان احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے