ہمیں اپنے بچوں کے تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا چاہیے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی کی گزشتہ دنوں مکران کے معروف ٹرانسپورٹر سیٹھ میر مشتاق بلوچ اور سیٹھ رحیم بخش سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا چاہیے ہمارے علاقے پسماندہ ہیں تعلیم اور کاروبار کے بغیر ہمیں مشکلات و مسائل کا سامنا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہوشاپ اور اردگرد کے علاقوں میں تعلیم پر بھرپور توجہ دینے پر علاقے کے لوگوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے یہ علاقے تعلیمی اعتبار سے بہت آگے کی جانب نکل گے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کاروبار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے نیشنل پارٹی مکران و بلوچستان کے بارڈر سے ہونے والے کاروبار کو مستقل بنیادوں پر قانونی شکل دینے کی بھرپور کوشش کرے گا بارڈر پر کاروباری مراکز کو انشاء اللہ آئندہ آنے والی حکومتوں میں حل کریں گے اور مکران کو تعلیم اور کاروبار کا مرکز بنا دیں گے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں نے بلوچستان میں موجود انفراسٹرکچر کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے دو سو کے قریب لوگ جاں بحق اور ہزاروں مکانات منہدم ہوئے ہیں زرعی بندات اور فصلوں کا نام و نشان تک نہیں، تمام شاہراہیں سفر کے قابل نہیں رہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور ریاست کی جانب سے ریلیف کا کام کہیں نظر نہیں آرہا ہے کراچی تربت و گوادر اور کراچی کوئٹہ شاہراہیں بند ہوگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری ترجیحات میں تعلیم، کمیونیکیشن، زراعت اور صحت شامل ہیں۔ ہم نے کوئٹہ تربت شاہراہ مکمل کرایا M8 کے نامکمل تمام کام ہمارے دور میں مکمل ہوئے، گوادر میں پانی کا مسئلہ حل کردیا ڈیم مکمل کرائے۔ ٹرانسپورٹرز کے لئے تربت اور گوادر میں ٹرانسپورٹ کے لیے اراضات فراہم کئے بلوچستان بھر میں تعلیم کا نیٹ ورک قائم کی یونیورسٹیاں اور میڈیکل کالجز کا قیام عمل میں لائے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ایک منظم سیاسی و قومی جماعت ہے جو بلوچستان کے عوام کے سیاسی معاشی حقوق کے حصول کے لئے بھرپور انداز میں جدوجہد کررہی ہے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر یوسف بزنجو، حلیم بلوچ بھی قائدین کے ہمراہ تھے جبکہ حاجی عبدالغفار محمد شہی، مراد جان، نبی بخش، زاہدبلوچ، حفیظ بلوچ اور وشدل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ اس خاندان کی پارٹی کے ساتھ وابستگی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے اور یہ سلسلہ ایسی طرح برقرار رہے گا۔ آخر میں سیٹھ میر مشتاق بلوچ نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، جان محمد بلیدی اور دیگر دوستوں کا ان کے گھر آنے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے