عمران خان میڈیا کا معاشی قتل کرنے کا مجرم ہے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے میڈیا سیمینار کو منافقت قرار دیدیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ میڈیا دشمن کس منہ سے میڈیا سیمینارکروا رہا ہے اسے شرم آنی چاہیے۔
اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میڈیا کا معاشی قتل کرنے کے مجرم ہے، انہوں نے وزیراعظم کی کُرسی پر بیٹھ کر میڈیا دشمنی کی، وہ میڈیا کے لئے سیاہ دور تھا۔
وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ عمران خان جھوٹے، کرپٹ، فارن ایجنٹ، میڈیا دشمن اور منافق ہیں، چار سال میڈیا کا قتل کرنے والا سیمینارکرنے کا تماشا نہ کرے۔ میڈیا کو فیصلہ کرنا ہے کہ میڈیا کیخلاف نیب کو استعمال کرنے والے کے سیمینارمیں جانا ہے کہ نہیں۔