عمران خان نے تحائف بھیج کر دنیا میں پاکستان کی بے عزتی کروائی : محسن شاہنواز رانجھا
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کروڑوں روپے کی گھڑیاں وصول کیں، تحفہ لے کر بیچ دینا کتنی گری ہوئی بات ہے لیکن انہوں نے ایک کروڑ کی چیز کو 5 کروڑ میں فروخت کیا۔لیگی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ 3500 کا ٹی سیٹ تو غریب آدمی بھی بخش دے گا لیکن عمران خان نے تحائف بھیج کر دنیا میں پاکستان کی بے عزتی کروائی۔ توشہ خانہ ریفرنس کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اب عمران خان دیکھیں گے کہ ٹیکنیکل بنیاد پر نااہل کیسے ہوتے ہیں۔ محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو عمران خان کو بھی پیش ہونا پڑے گا، عمران خان کو رسیدیں دینا پڑیں گی۔