تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے کی فعالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، صادق سنجرانی

کوئٹہ+اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے کی فعالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے گیٹ وے کی فعالی سے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ یہ ملک اور صوبے کی معاشی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کا بزنس کمیونٹی کیلئے خدمات قابل قدر ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں چیمبرآف کامرس کے صدر فداحسین دشتی کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ملاقات کے دوران ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر فداحسین دشتی نے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کی توجہ بازارچہ تفتان گیٹ وے کی بندش کی جانب مبذول کرائی اور کہا کہ وہاں بزنس ٹرمینل کی تعمیر کے بعد تمام تر سہولیات موجود ہیں مگر بد قسمتی سے بزنس گیٹ وے کو فعال کرنے میں تاخیر حربے استعمال کیے جارہے ہیں جو مایوس کن ہے بازارچہ بزنس گیٹ وے کی فعالی سے لاکھوں افراد کو روزگار میسر آئے گا بلکہ درآمدی و برآدمی شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے بھی یہ کاروباری آسانیاں پیدا کرنا کا موجب بنے گا انہوں نے کہا کہ گیٹ کی بندش کے باعث مال بردار گاڑیاں ہفتوں تک کھڑی رہتی ہے جس کی وجہ سے امپورٹر اور ایکسپورٹرز کو ڈیمریجزز کی مد میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے چیئرمین سینیٹ ودیگر حکام اس سلسلے میں احکامات صادر فرمائیں اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ بازارچہ بزنس گیٹ وے کی فعالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو اور لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آسکے انہوں نے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کیلئے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری آف بلوچستان کے عہدیداران اور ممبران کردار کو سراہا اور کہا کہ انہوں روز اول سے ہی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمسائیہ اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے جن ممالک اور صوبوں میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے وہاں لوگوں کی معیار زندگی میں بہتری آتی ہے اور امن وامان سمیت دیگر پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کیلئے میر ے دفتر کے دروازے ہمیشہ کیلئے کھلے ہیں اور رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے