حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ایک بہت مشکل فیصلہ ہے،سردار یعقوب ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے کا اضافہ ایک بہت مشکل فیصلہ ہے لیکن میں بھی اس سے خوش نہیں ہوں،عوام پر بوجھ ڈالنے کے لئے بھی کوئی اصولی منطق ہونی چایئے،میں سیاسی رہنماء ہوں اور عوام کے ساتھ رہونگا،قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری آفتاب شیر پاو سمیت دیگر نے اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے،عالمی مارکیٹ میں تیل سستا اور اکستان میں مہنگا کرنا عوام کے مشکلات کا باعث بنا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حالیہ شدید طارشوں اور سیلاب کے تباہ کاریوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے موسیٰ خیل میں سیلابی پانی سے بارہ افراد جاں بحق ہوئے اور دکی کے تحصیل نانا صاحب زیارت کے لونی علاقے بھی بارشوں سے تباہی ہوئی لوگوں کے مکانات گر گئے اور مال مویشی ریلوں میں بہہ جانے سے عوام سخت مشکلات میں گر چکے ہیں وفاق اور صوبہ ملکر اس تمام صورتحال سے عوام کو دوبارہ نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریگی۔ انہوں نے کہاکہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے انتظامیہ سے مل کر سروے کرے تاکہ نقصانات کا اندازہ لگایا جائے،وزیر اعظم شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دس لاکھ مکمل گرنے والے گھر کیلئے پانچ لاکھ اور جزوی گرنے والے گھر کی دوباری تعمیر کیلئے دو لاکھ پچاس ہزار روپے دینے کی منظوری دی ہے اور اس مقصد کیلئے ہلے ہی پانچ ارب روپے ریلیز کئے جاچکے ہیں جس پر این ڈی ایم اے اکثر متاثرہ خاندانوں کو رقم فراہم کر دی اور مزید کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عارضی گھروں کے متبادل کے طور پر خیمے اور خوراک کی فراہمی پر بھی پی ڈی ایم اے وزیر اعلیٰ کے حکم پر عمل پیرا ہے ہم لوگوں کے مشکلات سے آگاہ ہیں حکومت کی اولین کوشش ہے کہ جلد سے جلد لوگوں کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک ریلیف فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں ملک صوبے اور اورسیز پاکستانی دل کھول کر امدادی فنڈز میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ مصیبت میں مبتلا عوام کی بروقت داد رسی ممکن بنائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جو افراد قدرتی آفات میں جاں بحق ہوئے انہیں دوبارہ تو نہیں لاسکتے لیکن حکومت انکے بال بچوں اور ورثاء کے ساتھ اظہار ہمدردی اور انکی مالی مدد ضرور کریگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے رضاکار اور فلاحی ادارے اور میڈیا حکومت اور فوج کے ساتھ ملکر کام کریں تاکہ ہم جلد بحالی کے جانب قدم اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبہ ملکر صوبے میں سڑکوں ڈیمز کی تعمیر یقینی بنائی گی اور صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم وصحت کے شعبوں پر ازسرنو کام کا بھی آغاز کریگی۔تباہ حال انفراسٹیکچر کو انشاء اللہ بہت جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کرینگے ہمارا عزم پختہ ہے ہم ملک وصوبے کو مشکلات سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہوجائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے