پنجگور میں بارشوں کے چوتھے اسپل نے تباہی مچادی،دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع،بجلی بند

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں بارشوں کے چوتھے اسپل نے تباہی مچادی کچے مکانات دیواریں زمین بوس رابطہ سڑکیں سیلابی پانی میں بہہ گئیں،پنجگور کے بیشتر دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع بجلی بند شہری ایک دوسرے علاقوں میں محصور ہوکر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجگور میں دو روز سے جاری بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا کلگ تسپ خدابادان گرمکان وشبود میں درجنوں مکانات اور کچی دیوارین گرنے کی اطلاعات ہیں،پنجگور میں پیر سے جاری رہنے والی بارشوں سے ہر طرف پانی ہی پانی ہے دریا رخشان اور دیگر مضافاتی ندیوں میں زبردست طغیانی سے رابطہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں اور شہر میں بجلی کا نظام بھی درھم برھم ہوکر رہ گیا ہے 95 فیصد علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجگور میں جمعہ تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے