صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 15 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ منگل کو وزیر اوعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدار ت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی کا بینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا منظوری کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔ تنخواہوں میں اضافہ سے خزانے پر سالانہ 1032.33ملین روپے اور پنشن میں اضافے سے خزانے پر سالانہ 3975.30 ملین روپے کا بوجھ پڑے گا۔ اجلاس میں کا بینہ نے سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو سپیشل کورٹ /فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی منظوری دے دی۔سیکرٹری پی ٹی اے اور آر ٹی اے کو یہ اختیارات پہلے سے قائم بلوچستان ٹرانسپورٹ فورس کے تناظر میں تفویض کئے گئے۔