پشین ، گزشتہ رات لاپتہ ہو نے والے وکیل کی لاش برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سے گزشتہ رات لاپتہ ہو نے والے وکیل کی لاش برآمد نوجوان کو گولی مار کر قتل کیاگیا تھا۔ پولیس کے مطابق پشین کے علاقے بوستان سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا تھا پشین میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی لاش کوئٹہ منتقل کردی گئی جہاں لاش کی شناخت صدام خان ایڈوو کیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ کے بعد وکلا کی بڑی تعداد سول ہسپتا ل پہنچ گئی جبکہ مقتول کے اہل خانہ بھی ہسپتال پہنچنے جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی وکلا رہنماوں کا کہنا تھاکہ صدام خان گزشتہ شام کو گھر سے لاپتہ ہوا تھا جس کے بارے میں کسی کو نہیں پتہ تھا کہ وہ کہاں ہے۔دریں اثناء بلوچستان با ر کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں آج صوبے بھر میں ہڑتال اور عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے بلوچستان بار کونسل کی جانب سے قاتلو ں کی گرفتار کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے