وفاق سیلاب سے ہو نے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے 60 ارب روپے فراہم کرے، حاجی محمد خان اتمان خیل

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ بارش وسیلاب سے تباہ حال صوبے کے عوام کی دوباری بحالی میں حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،وفاق سے اپیل کی ہے کہ وہ نقصانات کے ازالہ کیلئے ساٹھ ارب روپے فوری فراہم کرے۔یہ بات انہوں نے عوامی وفود اور بلدیاتی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع موسے خیل میں سیلابی ریلوں سے بارہ افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کرتا ہوں،اللہ تعالیٰ مر حومین کے پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔انہوں نے دکی کے علاقے لونی میں تباہی اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے باپ پارٹی کے کارکنوں اور کونسلرز سے کہا کہ کہ وہ مصیبت میں گھرے ہوئے افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتے ہیں عوام نے منتخب کر کے جو ہمیشہ جو عزت دی میر ی اولین کوشش ہے کہ میں اپنے حلقے کے عوام کی بلا تمیز و بلا نسل ورنگ خدمت کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزارت آنی جانی والی چیز ہے میں ہر حیثیت میں اپنے عوام کے ساتھ ہوں اور خدمت خلق کا سلسلہ جاری و ساری رکھونگا۔حکومت بارشوں سے تباہ شدہ پورے صوبے میں ڈیمز سڑکوں کی تعمیر صاف پانی کی فراہمی صحت اور تعلیم کے شعبوں پر دوبارہ اربوں روپے خرچ کریگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں گورننس کو بہتر کیا ہے اورکرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا ہم نے صوبے میں آئین و قانون کی حکمرانی کے عملی قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے اپنے وسائل محدود ہیں وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت جو فنڈز ملتے ہیں ہمیں اسی پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لورالائی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں ہم اپنی مدت پری کرینگے تو عوام کے باقی مسائل بھی حل ہو جائینگے۔انہوں نے کہا کہ میں زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی کام کرنے کا قائل ہوں عمران خان اگلے الیکشن تک انتظار کرے حکومت کو گھر بجھوانے والے ہر محاز پر ناکام اور مایوس ہونگے اس وقت حکومت اور مقتدر حلقے ایک پیج پر ہیں جو کہ نیک شگون ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے