موسی خیل میں سیلابی بارشوں سے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات کررہی ہے، یاسر بلوچ
موسٰی خیل (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر موسی خیل یاسر بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع موسی خیل میں سیلابی بارشوں سے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلابی بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق ایک اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع موسی خیل میں سیلابی بارشوں سے 9 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سروے کی رپورٹ کے مطابق 100 گھر دو پل متاثر اور 20 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیاں تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسی خیل اور کنگری روڈ کو بحال کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسی خیل اور درگ روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 100 خاندانوں کو خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کی گئی جبکہ متعدد خاندانوں کو رہائش کے لئے خیمے بھی دئیے گئے۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امدادی ٹیمیں ضلع کے متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع موسیٰ خیل میں تمام تر صورتحال کو بہتر بنانے اور سیلاب متاثرین کی تمام تر مسائل کے حل کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی صورتحال کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری آئینی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ عوام کے مسائل و مشکلات کو ان کی دہلیز پر حل کریں۔