سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں اور پلوں کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے،علی اکبر بلوچ

کوئٹہ(این این آئی) صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت چمن قلعہ عبداللہ جنگل پیر علیزئی میزئی اڈا اور دھانا سر شیرانی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر شاہراہوں پلوں اور رابطہ سڑکوں کی موجودہ صورتحال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے متاثرہ علاقوں کے متعلقہ انجینئر آفیسران سے بذریعہ ٹیلیفون اور ویڈیو لنک سے رابطہ کرکے متاثرہ علاقوں کے رابطہ سڑکوں اور پلوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات لیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں اور پلوں کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں مذید بارشیں ہونے کے امکانات ہیں لہٰذا محکمہ مواصلات و تعمیرات متاثرہ علاقوں میں کسی بھی قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے کے تمام رابطہ سڑکوں کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات روز اول سے بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور صوبے میں ابھی بھی ہنگامی صورتحال ہے لہٰذا محکمہ مواصلات و تعمیرات کے آفیسران اپنے عملے اور مشینری کے ساتھ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بحالی کے سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نا ہونے پائے۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے متعلقہ محکمے کے تمام آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی سے متعلق کارکردگی رپورٹ محکمہ ہذا کو پیش کریں اور ساتھ ہی اپنے اضلاع کے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے ریسکیو آپریشن ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے