کوہلو میں سیلاب متاثرین کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں،میر نصیب اللہ مری
کوہلو (ڈیلی گرین گوادر) کوہلو میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔گزشتہ روز صوبائی وزیر نصیب اللہ مری اور ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی نے ضلع کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کئے ہیں،کلی ڈاکٹر جمعہ خان میں 100سے زائد متاثرہ خاندانوں کا راشن اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔راشن میں ٹینٹ،خشک خوراک سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی چیزیں شامل ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری اور ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کے متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں مزید بارشوں کی صورت میں مزید سامان فراہم کرنے کیلئے ڈی جی پی ڈی ایم سے رابطے میں ہیں اور ضلع کیلئے مزید امدادی سامان ضرورت پڑنے پر فوری منگوا لیں گے۔کوہلو کے مختلف علاقوں میں لیویز اور ایف سی کی جانب سے ریلیف آپریشن کا سلسلہ جاری رہے حالیہ ریلیف آپریشن کے دوران کوہلو کے نواحی علاقوں کلی جمعہ خان اور ڈیرہ فارم،اوریانی،بلاول ٹاون سمیت مختلف علاقو ں میں ریلیف کا سلسلہ جاری ہیں۔گزشتہ روز کوہلو کے متاثرہ علاقو ں میں 150سے زائد متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔جس میں خیمے اور خشک راشن جس میں چاول،دالیں،آٹا،سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ ضلع میں حالیہ بارشوں کے دوران متاثرہ نواحی علاقوں کا زمینی رابطہ بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے ضلع کے متاثرہ علاقوں تک رسائی میں آسانی ہوگی اور متاثرین تک امدادی سامان پہنچ سکے گا جس سے انہیں سہولیات فراہم ہوں گی مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔تمام محکموں اورعملے کو تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لانے کی ہدایت جاری کئے ہیں ضلع میں متاثرین کو فوری طور پر سیلاب متاثرین کیلئے قائم کئے گئیں۔پناہ گاہوں ڈیرہ فارم،چنگیز آباد،بلاول ٹاؤن،اوریانی میں منتقل کررہے ہیں اور انہیں صاف پانی،کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر ضروری چیزیں فراہم کرنے کیلئے اقدمات کررہے ہیں،اس موقع پر رسالدار میجر شیر محمد مری سمیت لیویز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے امدادی سرگرمیوں بارش باوجود حصہ لیا اور لوگوں تک امدادی سامان فراہم کی۔اس موقع پر میر دوست علی،یاسر بلوچ،میر پرویز مری سمیت دیگر موجود تھے۔