بلوچستان اسمبلی نے اجلاس میں مسلم باغ کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے قرارداد منظور

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی نے اجلاس میں مسلم باغ کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی گئی،خاران میں امن وامان اور فوت شدہ سرکاری ملازمین کے لواحقین کو نوکری دینے کے حوالے سے پیش کئے گئے توجہ دلاو نوٹسز حکومتی یقین دھانی پر نمٹا دئیے۔ وزیر اعلی اور صوبائی وزرا کی عدم موجودگی کے باعث بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا، جمعہ کوبلوچستان اسمبلی کا اجلاس قام مقام اسپیکر سردار باربر موسی خیل کی زیر صدارت اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے منعقد ہوا اجلاس میں اے این پی کی رکن اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے مسلم باغ کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے قرارداد ایوان میں پیش کی جسے بحث کے بعد ایوان نے منظور کرلیا۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کی جانب سے خاران میں امن وامان اور رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے کی جانب سے فوت شدہ سرکاری ملازمین کے لواحقین کو سرکاری نوکری دینے کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹسز حکومتی یقین دھانی کے بعد نمٹا دئیے گئے۔اجلاس میں سرکاری فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کو سرکاری نوکری دینے کے معاملے پر قائم مقام اسپیکر نے رولنگ دی کہ حکومت اور چیف سیکرٹری اس حوالے سے قانون سازی کیلئے اقدامات کریں اس دوران رکن اسمبلی ظہور بلیدی نے اسمبلی میں کورم کی نشاندھی کی کورم پورا نہ ہونے پر اسمبلی کا اجلاس پندرہ اگست کی سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے